ہزار یورپی نوجوانوں کے لیے ٹرین کا سفر مفت

ہفتہ مئی 10:20

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) موسم گرما میں پندرہ ہزار یورپی نوجوانوں کو یورپ بھر میں ریل سے سفر کے لیے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد یورپ میں ثقافتی تبادلے کا فروغ اور ’عوامیت پسندی‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔۔یورپی یونین نے حال ہی میں ’ڈیسکور ای یو‘ نام سے ایک منصوبہ اس امید کے ساتھ شروع کیا ہے کہ اس کے باعث یورپی ممالک کے درمیان سفر کو سہل بنا کر یورپی نوجوانوں میں ان کے یورپی تشخص کو گہرا کیا جائے۔

یورپ بھر میں ٹرین کے ذریعے مفت سفر کرنے کی اس اسکیم میں ایسے نوجوان یورپی شہری حصہ لے سکتے ہیں، جن کی عمر اس برس18 سال ہو جائے گی۔ یوں رواں برس اس منصوبے کے لیی30 ہزار یورپی نوجوان اہل ہوں گے۔ ان میں س15ہزار نوجوانوں کو برس موسم گرما میں30 دن تک 4مختلف یورپی ممالک میں سفر کرنے کے لیے مفت ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ امر بھی اہم ہے کہ اس منصوبے کے تحت صرف ٹرین کے سفر کا ٹکٹ مفت دیا جائے گا، نوجوانوں کو اپنے کھانے، رہنے اور دیگر اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے۔

ڈیسکور ای یو‘کے مطابق ان کی نظر میں مفت پاس دینے کا یہ قدم یورپی ثقافتی تشخص میں سرمایہ کاری ہے۔ اس طرح سے یورپی نوجوان ابتدائی عمر سے ہی یورپی اتحاد میں بسنے والے اپنے ہی جیسے دیگر نوجوانوں سے میل ملاپ کریں گے اور اپنے تجربات بانٹیں گے۔ یورپی منصوبہ سازوں کو توقع ہے کہ اس طرح یہ نوجوان یورپ میں آزادانہ سفر کی اہمیت سے بھی آگاہ ہو پائیں گے اور یوں یورپی یونین کی مخالف عوامیت پسند تحریکوں کا تدارک بھی ہو پائے گا۔

متعلقہ عنوان :