امریکی صدر کا جنوبی کوریا میں فوج کم کرنے پر غور، نیویارک ٹائمز

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارتِ دفاع کو حکم دیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی افواج میں کمی کے مختلف منصوبے تیار کرے۔اخبار نے شائع کردہ ایک رپورٹ میں ایسے کئی حکام کا حوالہ دیا جنہیں اس طرح کے تبادلہ خیال سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بین الکوریائی امن معاہدے کے نتیجے میں، جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق ساتھ ہی حکام نے تردید کی ہے کہ تعیناتی میں کمی کو جناب ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن کے درمیان جون کے اوائل میں ہو سکنے والی سربراہ ملاقات میں سودے بازی کے لیے استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔اخبار کے مطابق ٹرمپ اس وجہ سے جنوبی کوریا میں امریکی فوج میں کمی کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں کہ امریکہ کو تعیناتی کی لاگت کا جائزہ حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :