جاپانی مقامات کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کی سفارش

ہفتہ مئی 10:20

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اقوامِ متحدہ کی ثقافتی ایجنسی کی مشاورتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جاپانی تاریخ سے جٴْڑے مقامات کو عالمی ورثے کا درجہ دیا جائے۔یادگاروں اور مقامات کی عالمی کونسل نے’ناگاساکی خطے میں پوشیدہ عیسائی مقامات‘ نامی نامزد جائیداد کو 4 درجے کے پیمانے پر اعلیٰ ترین درجہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سال بحرین میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی کی جانب سے اِس مقام کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

اِس جائیداد کے 12 حصے جاپان کے جنوب مغربی پریفیکچروں ناگاساکی اور کٴْماموتو میں واقع ہیں۔یہ مقامات، قلعہ ہارا کے کھنڈرات،اوہ اٴْورا کیتھیڈرل اور اٴْن دیہات پر مشتمل ہیں جہاں عیسائی 17 ویں صدی سے 19 ویں صدی تک عیسائیت پر پابندی کے دوران خفیہ طور پر عبادت کرتے رہے تھے۔جاپان میں 17 عالمی ثقافتی ورثہ مقامات اور 4 عالمی قدرتی ورثہ مقامات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :