رنبیر کپور مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

ممبئی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور پہلی بار مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں ایک اسپیشل گانا شامل کیا گیا ہے جو اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ پر فلمایا جائے گا۔ اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ اس سے قبل فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ کے گانے ’’گھاگرا‘‘ میں کام کر چکے ہیںجس میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا۔ ہدایتکار تیجس پرابھا وجے ڈیوسکر کی فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اداکار سومیت راگھاون اور رینوکا شاہانے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :