رنبیر کپور کے مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں مختصر کردار کا سن کر بہت خوشی ہوئی،مادھوری ڈکشٹ

ہفتہ مئی 10:20

ممبئی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور کے مختصر کردار کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ فلم میں اداکار رنبیر کپور مختصر کردار ادا کریں گے تو انہیں بہت خوشی ہوئی یہاں تک کہ فلم کی پوری ٹیم رنبیر کپورکی شخصیت اور دلکشی کی گرویدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’یہ جوانی ہے دیونی ‘‘ کے گانے ’’گھاگرا‘‘ کی عکسبندی کے دوران ہم دونوں کو بہت مزا آیا اور اس بار بھی ہم دونوں اپنی پرفارمنس میں مکمل جان لگا دیں گے۔ ہدایتکار تیجس پرابھا وجے ڈیوسکر کی فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اداکار سومیت راگھاون اور رینوکا شاہانے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :