گارڈنے چاقو کے وار کرکے بیوی کی جان لے لے

متحدہ عرب امارات میں گارڈکو بیوی کی جان لینے اور خودکشی کرنے کے جُرم میں گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ مئی 10:31

گارڈنے چاقو کے وار کرکے بیوی کی جان لے لے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں پولیس نے گارڈ کو بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے اور خودکشی کرنے کے جُرم میں گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق 26 سالہ گارڈ گزشتہ سال جب نومبر میں واش روم سے باہر آیا تو اسنے دیکھا کہ اسکی بیوی ہاتھ میں چاقو پکڑے بیٹھی تھی اور اسے قتل کرنے کے کوشش میں تھی ۔

ریکارڈ کے مطابق جیسے ہی شوہر نے بیوی کو چاقو پکڑے ہوئے دیکھا تو اسنے فوری طور پر لپک کربیوی سے چاقو کھینچا اور پھر اُسکا گلا دباتے ہوتے چاقو اسکے پیٹ میں مار دیا ۔ مزید ریکارڈ کے مطابق گارڈ نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے جسم کے مختلف حصوں پر بھی وار کیے تھے اور لڑائی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ۔ فلیٹ میں رہنے والے ایک اور ساتھی نے پولیس کو اس واقعے کے اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور گارڈ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔ تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی بیوی جاں بحق ہو چکی تھی ۔ پولیس نے 26 سالہ گارڈ پر اپنی بیوی کو قتل کرنے اور خودکشی کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ منگل کے روز گارڈ جب عدالت میں پیش ہوا تو اسنے عدالت کو بتایا کہ اس پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔

تاہم پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گارڈ نے اپنی بیوی کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن گارڈ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اسکی بیوی کا قتل کیسے ہوئے اور اسکی یہ حالت کیسے ہوئی تھی۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جج کا مزید کہنا تھا کہ گارڈ کو اسکا کیس لڑنے کے لیے ایک نیا سرکاری وکیل فراہم جائے جو کہ اسکے کیس کی ٹھیک سے تحقیقات کر کے گارڈ کی صفائی پیش کر سکے ۔ دوسری طرف عدالت نے کیس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 20 مئی کو ہوگی ۔