Live Updates

نیب پنجاب پر بہت دباؤ ہے

ارشد شریف نے لائیو پروگرام میں نیب پنجاب سے متعلق خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 مئی 2018 11:13

نیب پنجاب پر بہت دباؤ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ارشد شریف نے کہا کہ میں ذرائع کے ذریعے بتا دوں کہ نیب لاہور پر دباﺅ ہے ۔ ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ آپ پنجاب میں ہاتھ ہولا رکھیں کیونکہ پنجاب میں جو بیوروکریٹس ہیں وہ نیب کی کارروائیوں اور تحقیقات کا بُرا مان جاتے ہیں اورعین ممکن ہے کہ اگر نیب نے ان پر ہاتھ ہولا نہ رکھا تو وہ بغاوت کر جائیں۔

یاد رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کیے جس کے بعد ہی سے نیب کی کارروائیاں اور خود نیب بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف کارروائیوں کےبعد نیب پنجاب سے بھی شہباز شریف اور دیگر وزرا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ،تاہم نیب کی ان کارروائیوں سے پنجاب کی بیوروکریسی کی ناراضگی کا خدشہ ہے لہٰذا اب نیب پنجاب کو کارروائیوں میں نرمی برتنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ بیوروکریسی ناراض ہو کر بغاوت نہ کر دے ، اگر ایسا ہوا تو پنجاب حکومت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب میں ریفرنسز کی سماعت جاری ہیں، ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پیش ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کے خلاف بھی نیب پنجاب کی جانب سے ایسی ہی کارروائیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان کارروائیوں کے لیے کرپشن کیسز مرتب دئے جائیں گے۔ معروف صحافی ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں پنجاب نیب پر دباؤ ہونے اوور بیوروکریسی کی ممکنہ ناراضگی کے علاوہ مزید کیا خبر دی آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات