پشاوریونیورسٹی کیشعبہ انوائرمنٹل سائنسزمیں پانی کے آلودہ ہونے سے متعلق سیمینارکاانعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) شعبہ انوائرمنٹل سائنسزپشاوریونیورسٹی کے زیراہتمام امریکی سفارتخانے کے تعاون سے دریائے کابل اوردریائے سوات کے پانی آلودہ ہونے سے بچانے کے پراجیکٹ کے تحت آگہی سیمینارمنعقدہواجس میں ضلع سوات کے ماربل فیکٹری مالکان نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیمینارسے چیئرمین ڈاکٹرحزب اللہ خان آرگنائزراورپراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹربشریٰ خان اورسفارتخانے کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے دریائوں اورزیرزمین کے آلودہ ہونے سے بتدریج اضافہ ہورہاہے جبکہ فلٹریشن کوکوئی انتظام نہیں ہے ۔انہوںنے آلودگی سے متعلقہ قوانین پرسختی سے عملدرآمدکی ضرورت پرزوردیا۔