انصاف یوتھ ونگ تحصیل درگئی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان ،خیبرتاج تحصیل صدر،اعتزازاحمدجنرل سیکرٹری مقرر

ہفتہ مئی 11:20

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء)انصاف یوتھ ونگ تحصیل درگئی کے عہدیداروں کے ناموں کو اعلان کردیا گیا ۔ خیبر تاج خان کو تحصیل صدر جبکہ اعتزاز احمد کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی جنرل سیکرٹر ی انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ ارشادعلی خان نے نئے عہدیداروں کے ناموں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ دیگر عہدیداروں کے انتخاب کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں ۔