اسلامیہ کالج میں جمعیت کاریسرچ سیمینارکاانعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلباء اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے زیراہتمام فزکس ڈیپارٹمنٹ میں ویب ڈیویلپمنٹ اورفری لینسنگ کے موضوع پرسیمینارکاانعقادکیاگیاجس میں طلبہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکالرمحمدشفیق نے ویب ڈیویلپمنٹ اورفری لینسنگ کے موضوع پرلیکچردیااورطلبہ کوجدیدریسرچ سے آگاہ کیا۔اس موقع پرناظم کیمپس اول شیرخان اورجنرل سیکرٹری جامعہ مجتبیٰ بھی موجود تھے ۔پروگرام کے آخرمیں ناظم کیمپس اول شیرخان نے طلبہ اورمہمانوں میں سرٹیفیکٹس اورشیلڈتقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :