عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی ‘‘11مئی کو ریلیز کی جائے گی

ہفتہ مئی 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی ‘‘11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی ‘‘ کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے، جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستانی آرمی آفسیر سے شادی کر کے پاکستان میں بطور بھارتی جاسوس کام کرتی ہیں، فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار وکی کوشال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم11مئی کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔