ڈاکٹریاسین اقبال جامعہ پشاورفزکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین مقرر

ہفتہ 5 مئی 2018 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء)پروفیسرڈاکٹریاسین اقبال کوجامعہ پشاورکے فزکس ڈیپاٹمنٹ کاچیئرمین مقررکردیاگیا،رجسٹرارجامعہ پشاورڈاکٹرزاہدگل کے دفترسے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹریاسین اقبال اپنی ذمہ داری تین سال تک نبھائیں گے ،وہ اس سے قبل بھی تین سال ا س عہدہ پررہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کوازسرنومیٹریل ریسرچ لیبارٹری کی بنیادسے تکمیل کاسہراجاتاہے جنہوں نے 9سال کے قلیل عرصے میں لیبارٹری میں 8کروڑتک کی مشینری کی تنصیب میں کلیدی کرداراداکیا۔