جامعہ پشاور،شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائننگ کی نمائش 13مئی کوہوگی

ہفتہ 5 مئی 2018 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء)جامعہ پشاورکے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائننگ کے زیراہتمام تین کیٹگریزمیں ڈیزائننگ کی نمائشی تقریب 13مئی کوہوگی ،چیئرمین آرٹس اینڈ ڈیزاننگ ڈیپارٹمنٹ پشاوریونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ادارہ ہٰذا کے طلبہ کی جانب سے پینٹنگ ڈیزائنگگ ،کمیونکیشن ڈایزائننگ اورٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی نمائشی تقریب ماہ رواں میں منعقدہوگی جس میں وائس چانسلرجامعہ پشاوریونیورسٹی مہمان خصوصی ہونگے۔