امریکی ریاست ہوائی میں5.7شدت کا زلزلہ،ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ہفتہ مئی 11:53

ہوائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) امریکی ریاست ہوائی میں5 اعشاریہ 7 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،امریکی ٹی وی نے بتایاکہ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہوائی میں ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد گھنٹوں سے لاوا نکل رہا ہے اور زلزلے کے جھوٹے بڑے کئی جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :