شمالی کوریا نے اپنا وقت تبدیل کرکے جنوبی کوریا کے برابر کر لیا

اس سے پہلے شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا،پام منجوم میں دونوں ملکوں کی گھڑیاں نصب

ہفتہ 5 مئی 2018 11:53

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء)شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا۔ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں سربراہوں کی تاریخی ملاقات میں ہوا تھا۔اس سے پہلے شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتہ پانچ مئی سے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلیں۔

(جاری ہے)

اب تک شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔ یہ اضافی آدھا گھنٹہ 2015 میں بڑھایا گیا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کوریا کا وقت شیطانی جاپانی سامراج نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران ملک پر قبضے کے دوران تبدیل کیا تھا تاکہ وہ جاپان سے ہم آہنگ ہو جائے۔غیرفوجی علاقے کے قصبے پان منجوم میں دو گھڑیاں لگی ہیں جو دونوں ملکوں کا ایک ہی وقت بتا رہی ہیں۔ یہیں دونوں ملکوں کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی۔جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر نے ٹویٹ کی تھی کہ کم جونگ کو ان گھڑیوں پر الگ الگ وقت دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔