امریکی صدرنے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی

ہمارے پاس تاریخ اور جگہ آ گئی ہے جلد اس کا اعلان کریں گے، ہمیں اس ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں،گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 11:53

امریکی صدرنے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس تاریخ اور جگہ آ گئی ہے اور ہم جلد اس کا اعلان کریں گے، انہیں اس ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :