سیکرٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکرٹری رمضان سولنگی نے دوران تفتیش کرپشن میں ملوث افسران کے نام بتا دیئے

ڈی ایم سی جنوبی سے ماہانہ ایک کروڑ ،ویسٹ سے ماہانہ ساڑھے تین کروڑ ،سندھ کی ہر ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی سے ماہانہ لاکھوں روپے آتے ہیں،بیان

ہفتہ 5 مئی 2018 12:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سیکرٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکرٹری رمضان سولنگی نے دوران تفتیش کرپشن میں ملوث افسران کے نام بتا دیئے ہیں۔دوران تفتیش انہوں نے بتایا کہ ڈی ایم سیز محکمہ بلدیات کو ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ دیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی زیرِ حراست رمضان سولنگی نے محکمہ بلدیات میں ہونے والی کرپشن میں ملوث اہم افراد کے نام بتادیئے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی جنوبی سے ہر ماہ ایک کروڑ روپے آتے ہیں، ڈی ایم سی ویسٹ سے ماہانہ ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کرائے جاتے ہیں ، سندھ کی ہر ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی سے ماہانہ لاکھوں روپے آتے ہیں ۔رمضان سولنگی نے بتایا کہ وزیر بلدیات کے فرنٹ مین کے نام پر مختلف کاغذی کمپنیاں قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او، انجینئر اور اکائونٹنٹ ایم پی ایز کی سفارش پر لگائے جاتے ہیں ۔

افسران کی تعیناتی لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکرٹری انیس دستی کے ذمے تھی، جنہیں حال ہی میں ڈی سی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے ، وزیر بلدیات نے انیس دستی کو اہم ٹاسک دے کر حیدرآباد بھیجا ہے ۔یاد رہے کہ رمضان سولنگی کو نیب نے 19 اپریل کو حراست میں لیا تھا ۔ ملزم کے گھر سے تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد ملکی وغیر ملکی کرنسی، 18 لاکھ 43 ہزار کے پرائز بانڈ، 100تولے سونے کی سلاخیں، زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دوسرا قیمتی سازوسامان برآمد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :