کراچی ، فوڈ اتھارٹی کو فعال کرنے اور ٹی او آرز بنانے کیلئے کمیٹی قائم

سندھ کے وزیرخوارک 17 رکنی فوڈ کمیٹی کے سربراہ ہوںگے، کمیٹی میں تین ارکان سندھ اسمبلی بھی شامل

ہفتہ 5 مئی 2018 12:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سندھ حکومت نے صوبے میں فوڈ اتھارٹی کو فعال کرنے اور ٹی او آرز بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔سندھ کے وزیرخوارک 17 رکنی فوڈ کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔مہیش ملانی، ہمایوں خان سمیت تین اکان سندھ اسمبلی سندھ فوڈ اتھارٹی کے متعلق کمیٹی کے ممبرہوں گے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خوراک، صحت، ثقافت، زراعت، لائیو اسٹاک، بلدیات سمیت 8 سیکرٹریز سمیت دیگر کمیٹی کے رکن ہیں۔سیف فوڈ کی فراہمی یقینی بنانے، فوڈ بزنس اور اشیاء کی لیبلنگ کی چیکنگ کی نگرانی کے حوالے قوانین اور رولز بنائے جائیںگے۔لائسنس چیکنگ، ایکسپورٹ ہونے والے اشیاء سرٹیفائیڈ کرنے کے متعلق رولز اور ٹی او آرز بھی بنائے جائیں گے ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :