تیز رفتار کار تلے آ کر نو جوان جاں بحق

ہفتہ 5 مئی 2018 12:05

قصور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) قادر آباد بائی پاس پر تیز رفتار کار تلے آ کرکچلے جانے سے لاہور کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور کا رہائشی خرم علی اپنے قریبی رشتہ داروں کو ملنے کیلئے آیا ہوا تھا جب وہ قادر آباد بائی پاس پر موراں والا باغ کے قریب سڑک کراس کرنے لگا تو پیچھے سے آنے والی نا معلوم کار کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار کر کچل ڈالا جسے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔