کپاس کے کاشتکارپودوں کی تعدادکوملحوظ خاطررکھ کر کاشت کریں ،ماہرین زراعت

ہفتہ 5 مئی 2018 12:05

قصور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کپاس کے کاشتکارپودوں کی تعدادکوملحوظ خاطررکھ کر کاشت کریں اوربہتر فصل کی پیداوارکے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے نیز کاشتکار متوازن کھادوں کیساتھ جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے زہروںکاماہرین کی مشاورت سے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکارحضرات کو چاہئیے کہ رس چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کیلئے کپاس کے بیج کو زہرآلود کرکے کاشت کریں جبکہ اگیتی کاشت پر خصوصی توجہ دیتے ہو ئے زہرپاشی کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ فی ایکڑ اوسط پیداوارمیں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت پر مشتمل ٹرینڈفیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی رہنمائی کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :