ایک ایسی غلطی جس پر 1 ملین درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو سماجی رابطے کے ئب سائٹس کے استعمال پر خبردار کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 5 مئی 2018 12:09

ایک ایسی غلطی جس پر 1 ملین درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اگر آپ بھی سوشل میڈیا کے صارف ہیں اور فیس بُک یا ٹویٹر باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں ، اگر آپکو سوشل میڈیا پر کوئی نیوز ملے جو کہ تصدیق شدہ نہ ہو تو اسے سوشل میڈیا پر شئیر مت کریں اور نہ ہی اپنے کسی دوست کو وٹس ایپ پر بھیجیں بصورت دیگر آپکو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سائبر کرائم اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبر شائع کرنے یا اپنے دوستوں کو وٹس ایپ پر بھیجنے والوں کو ایک ملین درہم تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشنز ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) نے رواں ہفتے سوشل میڈیا پر جعلی معلومات شائع کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اور شہریوں کو اتباہ جاری کر دی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی معلومات شئیر کرنا غیر قانون ہے لہذا غیر تصدیق شدہ معلومات شئیر کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر دی جانے والی تمام معلومات درست نہیں ہوتیں اس لیے انکی ایک دفعہ تصدیق ضرور کر لینی چاہیے ۔

ٹی آر اے نے کہا سوشل میڈیا پر بعض دفعہ ایسی ایسی جعلی معلومات وائرل ہو جاتیں ہیں جس سے ریاست کی یا اداروں کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لیے سوشل میڈیا پر کچھ بھی شئیر کرنے سے پہلے اِسکی ایک دفعہ تصدیق کر لیا کریں ۔ ٹی آر اے نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو رواں ہفتے ٹویٹر اکاونٹ پر اتباہ جاری کر دی ہے کہ آئندہ سے غیر تصدیق شدہ معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والوں کو سائبر کرائم اتھارٹی کی جانب سے 1 ملین درہم تک کا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ٹی آر اے نے اتوار کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے بچیں ۔