رنویر سنگھ 2017ء کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار بن گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 12:27

رنویر سنگھ 2017ء کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار بن گئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ 2017ء کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسندیدگی کی تلاش میں فعال نہیں ہیں لیکن سب سے زیادہ پسند کئے جانے کا اعزاز حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں اور ان تمام لوگوں کے شکرگزا ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ ہر کوئی پسند کئے جانا اور دلکش لگنا چاہتا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہر کوئی انہیں پسند کرے، میرے لئے پسندیدگی یا چاہے جانا بہت اہم ہے کیونکہ ہر شخص کی نظر اور دیکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے کیونکہ مخلتف لوگ ایک شخص میں بطور پسندیدگی یا چاہے جانے کے لئے مختلف خصوصیات دیکھتے ہیں چاہے وہ آپ کا خود پر اعتماد ہویا آپ کا کام ہو لوگ آپ سے کسی نہ کسی طرح منسلک ہونا چاہتے ہیں تو مجھے اس پر بہت خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :