پرابھاس بہت جلدی ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں، نیل نیتن مکیش

ہفتہ مئی 12:27

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار نیل نیتن مکیش نے کہا ہے کہ اداکار پرابھاس بہت جلدی ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نیل نیتن مکیش نے اپنی بیوی اور اداکار پرابھاس کے ساتھ بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اداکار پرابھاس بہت شیریں اور بھرپور توانائی کے حامل اداکار ہیں جو نئی زندگی کے آغاز پر ہمیں مبارکباد دینے آئے فلم ’’ساہو ‘‘ میں ان کے ساتھی اداکار پرابھاس بہت جلدی ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔