آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کردی ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 5 مئی 2018 12:27

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کردی ہے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی اداروںاورشہریوں پرحملوںمیں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان 11دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق اور3 دہشت گردوں کومختلف سزائوں کی توثیق بھی کی ہے ۔ یہ دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔جو 36 شہریوں اور24سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن پرحملے میں بھی ملوث تھے ۔انہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی جاچکی تھی ۔دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کیا تھا۔