یمن میں ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا امکان

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کو پہلے ہی انتہائی شدید ہیضے کی وباء کا سامنا ہے،عالمی جریدے کا انتباہ

ہفتہ 5 مئی 2018 12:27

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) بین الاقوامی طبی جریدے لانسیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ رواں مہینے کے دوران یمن میں موسم برسات کے شروع ہونے پر ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا یقینی امکان ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کو انتہائی شدید ہیضے کی وباء کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت اندازوں کے مطابق ایک ملین سے زائد افراد کو ہیضے کے مرض کا سامنا ہے۔ 2016 سے شروع ہونے والی وباء سے اب تک دو ہزار انسان اس مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں اور ماہرین نے وسطِ مئی میں روزوں کے مہینے کے دوران یمن کے کئی شہروں میں عوامی آگہی کی مہم شروع کرنے کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :