داعش سے تعلق کے الزام میں روس سے پانچ مشتبہ دہشت گرد گرفتار

مشتبہ افراد سے گھر میں بنایا گیا دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں،روسی خفیہ ایجنسی

ہفتہ 5 مئی 2018 12:29

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) روسی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ روابط کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد سے گھر میں بنایا گیا دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ روسی وفاقی خفیہ ادارے (ایف سی بی) نے ان افراد کو شمال مشرقی ماسکو سے حراست میں لیا۔ ان مشتبہ افراد سے گھر میں بنایا گیا دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ افراد دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :