Live Updates

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سے 14 سال تک قید کی سزا کا امکان

مریم نواز کو کس صورت میں ضمانت مل سکتی ہے؟ قانون دان شہزاد اکبر نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 مئی 2018 12:23

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سے 14 سال تک قید کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ارشد شریف نے کہا کہ نیب ریفرنسز میں مریم نواز کو پہلے بھی کافی طول دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی سزا کا اعلان ہوجاتا ہے تو عین ممکن ہے کہ اس کو اسی وقت معطل کر کے مریم نواز کو کہا جائے کہ وہ جاتی امرا چلی جائیں۔قانون میں اس بات کی اجازت ہے ، جس پر پروگرام میں موجود قانون دان شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کیس میں مجرم یا تو نواز شریف ہیں یا مریم نواز ہیں۔

ابھی تک جس کے نام پراپرٹی آ رہی ہےوہ مریم نواز ہیں۔ اس کیس کی نوعیت وہی ہے جو ایک مرکزی جرم کی ہوتی ہے۔ مریم نواز کو سزا ہونے کے بعد ضمانت مل سکتی ہے لیکن ضمانت صرف اس صورت میں ملے گی جب سزا تین سال یا اس سے کم ہو ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کیس میں مریم نواز کو کم از کم سات سے چودہ سال تک قید ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ شاید مریم نواز کا اس کیس میں بچ جانا آسان ہے ، تو یہ کیس ایسا ہے کہ ان میں سے یا تو سب کو سزا ہو گی یا سب بری ہو جائیں گے ۔

کیونکہ اس میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی ایک کو سزا ہو ۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت جاری ہے، متعدد سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ ماننا ہے کہ احتساب عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سزا ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد لندن میں موجود پراپرٹیز پر نیب نے احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز دائر کیے تھے۔ معروف قانون دان نے مریم نواز کی ممکنہ سزا سے متعلق مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات