فاسٹ اینڈ فیوریس 9 پہلے سے بڑی فلم ہوگی ،ْون ڈیزل

سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل، برطانیہ، سپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جاچکی ہے ،ْرپورٹ

ہفتہ 5 مئی 2018 12:48

لالی اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی ہر نئی فلم کا مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے اب اداکار نے بتایا کہ اس سیریز کی آنے والی فلم پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ون ڈیزل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ افریقہ میں ہوگی جبکہ اس کی اور اس کے اگلے حصے کی ہدایات جسٹن لن دیں گے ،ْجو اس سے قبل تین فاسٹ اینڈ فیوریس فلمز کی ہدایات دے چکے ہیں۔

ون ڈیزل کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم پہلے سے بڑی ہوگی، جسٹن لن فاسٹ 9 اور فاسٹ 10 کی ہدایات دیں گے، میں بتا نہیں سکتا کہ میں کتنا پرجوش ہوں۔خیال رہے کہ اس سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل، برطانیہ، سپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

نئی فلم کی افریقہ میں شوٹنگ کے حوالے سے ون ڈیزل نے کہا کہ ہم افریقہ نہیں جاپائے لیکن اس فلم کو وہیں شوٹ کریں گے ،ْنئی فلم کو 10 اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانے کا ارادہ کیا ہے۔

فلم میں مشیل روڈریگوز، ٹائریس گبسن، کرس لوڈا کرس، نتیالی ایمنیل، جیسن سٹیتھم اور ڈیوین جانسن واپس اپنے کردار دھراتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز یونیورسل پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی فلم سیریز ہے ،ْیہ اب تک باکس آفس پر 5 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔متوقع طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلم فاسٹ 10 اس سیریز کی آخری فلم ہوگی۔فاسٹ 9 کو اس سے قبل 19 اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھاتاہم بعدازاں یونیورسل سٹوڈیوز نے اس کی ریلیز تاریخ بڑھانے کا اعلان کردیا تھا۔