مجھے ناکام کہنے والے خود کام کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں ‘اداکارہ لیلیٰ

پاکستان میں جنسی جرائم میں دن بدن اضافہ تشویشناک ،وحشی درندوں کو پھانسی کی سزا دی جائے

ہفتہ مئی 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنسی جرائم میں دن بدن اضافہ انتہائی دکھ کی بات ہے ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض بنتا ہے کہ ان وحشی جنسی درندوں کو سخت سے سخت سزاد لوانے میں اپنا کردار نیک نیتی سے ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ معصوم بچے تو پھولوں کی طرح ہوتے ہیں ان کی تکلیف اوردکھ برداشت نہیں ہوتا ۔

اخبارات میں روزانہ ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جنہیں پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں ،حکومت سے اپیل ہے کہ ان درندہ نما انسانوں کو پھانسی کی سزادی جائے تاکہ کسی کو آئندہ ایسا جرم کرنے کی جرت نہ ہو ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ناکام کہنے والے خود کام کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں مجھے کام کی کمی نہیں ہے ناکام اداکارائیں اپنی خیر منائیں ۔

متعلقہ عنوان :