دیہاڑی باز پروڈیوسروں نے برادری ازم اور گنڈاسہ کلچر کو پر موٹ کر کے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچایا‘اشفاق چوہدری

ماضی میں شائقین فلم کے زوق اور معیار کے مطابق اصلاحی فلمیںبنائی جاتی تھیں ، اصلاحی فلمیں بنانے سے ہی شائقین واپس سینما آئیں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے نامور رائٹر و ہدایتکار اشفاق چوہدری نے کہا ہے کہ نہ اہل پروڈیوسروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں فنانسرز انتہائی قابل اور پروفیشنل لوگ تھے وہ شائقین فلم کے زوق اور معیار کے مطابق اصلاحی فلمیںبناتے تھے جس کی وجہ سے ہماری انڈسٹری بھارت کے مقابل کی فلمیں بناتی تھی مگر افسوس چند سالوں سے دیہاڑی باز اور نا اہل افراد نے برادری ازم اور گنڈاسہ کلچر کو پر موٹ کیا جو عوام کے زوق کے مطابق نہیں تھی ان عوام کی وجہ سے شائقین فلم نے ہماری فلمیں دیکھنا چھوڑدی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلاحی فلمیںبنائی جائیں جو ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سے سینما گھروں میں آنے پر مجبور کریں تاکہ ہماری تباہ حال انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پرکھڑی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :