اولیائے کرام کا کلام گا کر دلی سکون میسر آتا ہے‘ گلوکارہ صنم ماروی

ہفتہ 5 مئی 2018 12:50

اولیائے کرام کا کلام گا کر دلی سکون میسر آتا ہے‘ گلوکارہ صنم ماروی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کا کلام گا کر دلی سکون میسر آتا ہے ، ان بزرگوں کے کلام نے میری زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں یہ سب خدا کا کرم اور بررگان دین کے کلام کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بزرگان کی تعلیمات ہم مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو عزت اور مقام اپنے وطن پاکستان میں ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔ صنم ماروی نے کہا کہ نئے گلوکاروں کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کریں اور اپنے سینئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ کیونکہ اس میدان میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اس کام کو جنون بنان کر اپنے اوپر سوار کر لیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :