اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کیلئے لندن روانہ ہوں گی

ڈرامہ کیلئے ان دنوں خصوصی ڈانس آئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے چاہنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ‘گفتگو

ہفتہ مئی 12:50

اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) تھیٹر کی نامور اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔ طنز و مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامے کو لندن کے 16بڑے شہروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ مذکورہ ڈرامے میں ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے نامور فنکاروں کو کاسٹ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ کرینہ جان نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں میرے پرستار موجود ہیں جو میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ، یہ ان کی محبت ہے جو مجھے آگے بڑھنے میں حوصلہ فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لندن ڈرامہ کے لئے ان دنوں خصوصی ڈانس آئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے چاہنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ۔ اس ٹور کی پرموٹر معروف اداکارہ زارا اکبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :