لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال

ہفتہ 5 مئی 2018 12:51

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :