دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 5 مئی 2018 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتہ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائوںمیں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد38700 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، کابل میں نونوشہرہ کے مقام پر آمد24300 کیوسک اور اخراج24300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 31400 کیوسک اور اخراج34600 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 23800 کیوسک اور اخراج 13900 کیوسک رہا ۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد63000 کیوسک اور اخراج 59500کیوسک،چشمہ میں آمد 58400 کیوسک اوراخراج54000 کیوسک، تونسہ میں آمد 54700 کیوسک اور اخراج44900 کیوسک، پنجند میں آمد3900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد34800 کیوسک اور اخراج 33300 کیوسک، سکھر میں آمد30200 کیوسک اور اخراج9200 ، کوٹری بیراج میں آمد5000 کیوسک اور اخراج صفر رہا ۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1386.97 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.010 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1104.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.403 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.008 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔