مقبوضہ کشمیر ،ْ نامعلوم حملہ آوروں نے پلوامہ میں سپیشل پولیس افسر کو گولی مارکر ہلاک کردیا

ہفتہ 5 مئی 2018 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم بندوق برداروں نے ہفتہ کو ضلع پلوامہ میں بھارتی پولیس کے ایک سپیشل پولیس افسر کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بندوق برداروں نے ایس پی او پر ضلع کے علاقے رحمو میں فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

اس کو پلوامہ کے ضلعی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔ بھارتی فوج اور پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لیے آپریش شروع کیا۔ ادھر نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے شاہ گنڈ میں بھی ایک شحض اور اس کے بھتیجے کو ہلاک کردیا۔