کوٹلی ،ْپولیس کی کاروائی، چار کلو ہیروئن کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

ہفتہ مئی 13:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) تھانہ پولیس کوٹلی نے کاروائی کرتے ہوئے چار کلو ہیروئن کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو میر پور سے گرفتار کر کے کوٹلی منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل تاجر راہنما انوار بیگ سے چار کلو ہیروئن برآمد کی تھی جس میں انوار بیگ کے علاوہ دواور ملزمان ابرار ولد افسر اورنعیم ایف آئی آر میں نامزد تھے جو گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے تھے جن میں سے ایک ملزم ابرار کو پولیس نے میرپور سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جسے تھانہ پولیس کوٹلی منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :