محکمہ زراعت پنجاب کی سبز مرچ کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 5 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑائو کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔

انہوںنے بتا یاکہ مرچ کے تنے کا گلائو کے حملے سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے جس سے بعد ازاں سارا پھول سوکھ جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتا ہے لہٰذا سبز مرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا تدارک یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :