ماہرین زراعت کی موسم سرما میں چارے کی کمی سے بچنے کیلئے جوار وباجرے کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 5 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے موسم سرما میں چارے کی کمی سے بچنے کیلئے جوار وباجرے کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار جوار و باجرے کی کاشت کاعمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ موسم گرما میں ان کی کاشت کے باعث اکتوبر ، نومبر ، دسمبر کے مہینوں میں چارے کی کمی پر قابو پانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 2002 ، ہیگاری ، جے ایس 263 جبکہ باجرے کی منظور شدہ قسم ایم بی 87 کاشت کرکے بہتر فصل حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ہلکی میرازمین کا انتخاب کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار زمین کو 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے نرم و بھر بھراکرلیں اور چار ے کی فصلات کیلئے دو سے تین کلو گرام اور دانوں کے حصول کیلئے 6 سے 8کلوگرام صاف ستھر ا بیج استعمال کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اگرچہ فصل کی کاشت چھٹے کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے تاہم ڈرل کے ذریعے لائنوں میں بیج کی بوائی سے مزید شاندار پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :