متحدہ عرب امارات میں کاروں میں تصادم ، 8 افراد زخمی

ریاست راس الخیمہ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایشائی باشندے زخمی ہو گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 5 مئی 2018 13:33

متحدہ عرب امارات میں کاروں میں تصادم ، 8 افراد زخمی
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایشائی اور 2 امارتی باشندے زخمی ہو گئے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ ایک کار اور بس کے ٹکرانے سے راس الخیمہ کے علاقے خور خویر میں پیش آیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ہونے والے ایشائی باشندے بس میں سوار تھےجبکہ دو امارتی شہری "ایس یو وی"گاڑی میں سوار تھے کہ گاڑی اُنکے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور بس سے جا کر ٹکرا گئی ۔

تصادم کے باعث بس کے ڈرائیور نے بھی کنٹرول کھو دیا اور بس ایک طرف الٹ گئی ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی راس الخیمہ کی گشت پر مامورپولیس کی گاڑیاں ، ایمبولینس ، پیرا میڈیکس سٹاف اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 6 ایشیائی باشندوں اور 2 امارتی شہریوں کو راس الخیمہ کے ساقر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُنکا علاج جاری ہے ۔

5 ایشائی شہری ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک ایشائی شہری اور دو امارتی شہریوں کو ابتدائی طبی علاج کے بعد ڈسچارج رکردیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا تھا ۔ راس الخیمہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو تاکید کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کیا کریں تاکہ اس طرح کے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے ۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ سڑکوں کو ڈرائیورں کو گاڑی چلاتے ہوئے دھیان دینے کی ضرورت ہے اور حد رفتار کی پاسداری نہایت ضروری ہے ۔ اس سے قبل بھی راس الخیمہ میں ہی گزشتہ مہینے اپریل میں 18 سالہ امارتی نوجوان گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرانے سے جاں بحق ہو گیا تھا اور تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ نوجوان گاڑی حدرفتار سے بھی زیادہ تیزی سے چلا رہاتھا کہ اسنے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا تھا اور گاڑی ایک درخت سے ساتھ ٹکرا جانے سے امارتی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا ۔