تھر کول ایریا میں قائم اسکولوں میں طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ کراٹے کی تربیت بھی دی جانے لگی

اسکولوں میں کراٹے کلاسز کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی تربیت دینا ہے ،ْرپورٹ

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) تھر کول ایریا میں قائم اسکولوں میں طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ کراٹے کی تربیت بھی دی جانے لگی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں کراٹے کلاسز کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی تربیت دینا ہے۔

(جاری ہے)

کراٹے کلاسز دینے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ ان بچوں کو تقریباً دو تین ماہ سے یہ تربیت دے رہیں ہیں، ان بچوں میں سیکھنے کا جنون ہے اور یہ بہت با صلاحیت ہیں۔تھر جیسے پسماندہ علاقے میں کراٹے جیسے مشکل فن کی تربیت ان بچوں کیلئے کوئی آسان کام نہیں ہے تاہم ان بچوں کی ہمت اور لگن میں کوئی کمی نہیں آئی۔مقامی افراد کے مطابق یہ عمل خوش آئند ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :