گوجرانوالہ ،ْلے پالک بیٹے نے زمین کی لالچ میں ماں اور 2 بہنوں کو قتل کردیا ،ْملزم گرفتار

عدیل اپنی منہ بولی ماں اور بیٹیوں کی 8 ایکڑ زمین ہتھیانا چاہتا تھا ،ْ لالچ میں آکر تینوں کو قتل کر دیا ،ْ پولیس

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں لے پالک بیٹے نے مبینہ طور پر زمین کی لالچ میں ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔تہرے قتل کا یہ واقعہ کامونکی کے علاقہ گھنیا میں پیش آیا ،ْ جہاں رضیہ نامی خاتون کے پالک بیٹے نے اپنی ماں اور دو بہنوں کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عدیل مقتولہ رضیہ کی نرینہ اولاد نہیں تھی بلکہ شوہر کی وفات کے بعد اس نے عدیل کو گود لیا تھا اور وہ گھنیا میں اپنے لے پالک بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

پولیس کے مطابق عدیل اپنی منہ بولی ماں اور بیٹیوں کی 8 ایکڑ زمین ہتھیانا چاہتا تھا اور اسی لالچ میں اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کر دیا۔پولیس نے تہرے قتل کے الزام میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے عدیل کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے تمام شواہد اور فنگر پرنٹس بھی لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :