پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کیلئے ہیلپ لائن قائم

گھر بیٹھے اپنے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے ،ْگھر بیٹھے اپنے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 1042 قائم کی گئی ہے جس کی بدولت سائلین گھر بیٹھے ایک کال پر تمام کیس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے ۔اس سہولت سے سائلین کیس کی نوعیت، اگلی تاریخ اور ہسٹری کے بارے میں پتا کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق ہیلپ لائن سے سائلین کا پیسہ اور وقت دونوں کی بچت ہوگی

متعلقہ عنوان :