کسی کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی ،ْ سعید غنی

ٹینکی گرائونڈ پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے والے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ْ انٹرویو

ہفتہ مئی 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سندھ کے وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کامیاب جلسے کے بعد ایم کیوایم دوبارہ نفرتیں پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ،ْاگر کسی شخص کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سعید غنی نے ایم کیو ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکی گرائونڈ پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے والے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد میں ووٹ چھیننے نہیں بلکہ مانگنے گئے تھے ،ْایم کیو ایم کوخوف ہوگیا کہ ان کی دکانداری ختم ہوجائے گی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ ایم کیو ایم لسانی سیاست کر کے لوگوں کے دلوں میں وہ نفرت پیدا کررہی ہے جو ہم ختم کرناچاہتے ہیں۔