جہلم ،ْدیسی شراب سے بھری گاڑی کی ٹکر سے 6 پولیس اہلکار زخمی ،ْمشکوک شخص گرفتار

شراب لاہور سے راولپنڈی سپلائی کی جارہی تھی ،ْملزم تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ مئی 13:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) دیسی شراب سے بھری گاڑی کی ٹکر سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ٹی روڈ پر مشکوک گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ اور محافظ اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر نجی ہاو?سنگ اسکیم کے قریب کھائی میں گر گئی۔۔پولیس نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ گاڑی دیسی شراب سے بھری ہوئی تھی۔ شراب لاہور سے راولپنڈی سپلائی کی جارہی تھی۔ ملزم کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے