سرگودہا،ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کاسرگودہا اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کے مین ٹرمینل کا دورہ

مین ٹرمینل پر رمضان بازار قائم کرنے کے ضمن میں ہدایات جاری ، ٹرانسپورٹ سسٹم کے توسیع منصوبے کا بھی جائزہ لیا

ہفتہ مئی 13:40

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی ومیونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے ہمراہ سرگودہا اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کے مین ٹرمینل کا دورہ کیا اور مین ٹرمینل پر رمضان بازار قائم کرنے کے ضمن میں ہدایات جاری کیں اور ٹرانسپورٹ سسٹم کے توسیع منصوبے کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار کو خوبصورت اور پرآسائش بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کو رمضان بازار میں پینے کے صاف پانی ‘ پارکنگ کے علاوہ روز مرہ زندگی کی ضروریات کے بڑے اسٹال لگانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مین ٹرمینل کی حدود میں واقع پختہ دکانات کو استعمال میں لانے او رروزہ داروں کی راہنمائی کیلئے بینرز آویزاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں ٹرانسپورٹ سسٹم میں سو سے زائد نئی گاڑیوں کا اضافہ ہو جائیگا جس سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :