اوپن یونیورسٹی ،پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات 14مئی سے شروع ہوں گے

یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے حاصل کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کیلئے قابل قبول ہوگی

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2017ء میں پیش کئے گئے بی ایس )مائیکروبیالوجی ،ْ کیمسٹری ،ْ فزکس ،ْ ریاضی ،ْ شماریات ،ْ انوائرمنٹل سائنس اور اکائونٹنگ(،ْ پی جی ڈی ،ْ ایم اے ،ْ ایم ایس سی ،ْ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات پورے ملک میں ایک ساتھ 14مئی سے شروع ہوں گے۔

طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال کردئیے گئے ہیں ،ْ طلبہ کی سہولت کیلئے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے حاصل کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی-طلبہ کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کیلئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کیلئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :