سرگودہا،نوسر باز نے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر خا تو ن کو لوٹ لیا

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) نوسر باز نے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر خا تو ن کو لوٹ لیا ۔متاثرہ خاتو ن نوسر باز کے خلا ف مقدمہ کے اندراج کے لئے عدالت پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

چک 54 جنو بی کی رہائشی فا طمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتا یا کہ ملز م اخلا ق حسن نے آٹھ مر لے کا پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر تین لاکھ روپے جعل ساز ی سے ہتھیا لئے جب کہ پولیس نے بھی ملز م کے خلا ف کاروائی نہ کی ۔ایڈیشن سیشن جج افضل فہیم نے تھانہ بھاگٹانوالہ کے ایس ایچ او کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :