سرگودہا،سیکورٹی گارڈ صرافہ بازار کے تاجر کا لاکھوں روپے کا سونا لے کر فرار ہو گیا

ہفتہ مئی 13:40

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سیکورٹی گارڈ صرافہ بازار کے تاجر کا لاکھوں روپے کا سونا لے کر فرار ہو گیا ۔ نوید اختر نامی صراف نے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا افضل فہیم کی عدالت میں پیش ہو کر بتا یا کہ بلا ک 29 کا رہائشی دلشا د احمد اس کا سیکورٹی گارڈ تھا جو گذشتہ دنوں چھ نامعلوم مسلح افراد کے ہمرا ہ اس کی دکا ن پرآیا اور ساڑھے تین لا کھ روپے مالیتی سو نا لے کر فرار ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ در ج کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے تھانہ کے ایس ایچ او وضاحت کے لئے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :