سرگودھا ،ڈاکوموٹرسائیکل سوارسرکاری ملازم کو لوٹ کرفرار

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوارسرکاری ملازم کو لوٹ لیا اور اسے پیدل کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 125 موٹرسائیکل پر آئے 3 مسلح ڈاکو وں نے سرکاری ملازم سیگن پوائنٹ پر موبائل فون ، موٹر سائیکل اور سرکاری میڈیکل کارڈ چھین لیا اور اسے شاہراہ پر بے یارو مددگار چھوڑ کرفرار ہوگئے پولیس تھانہ جھال چکیاں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :