سرگودھا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے تحصیل بھلوال میں عطائی ڈاکٹروں پر چھاپے مارتے ہوئے زچہ بچہ سنٹر سیل کردیا

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے تحصیل بھلوال میں عطائی ڈاکٹروں پر چھاپے مارتے ہوئے زچہ بچہ سنٹر سیل کردیااور الٹراساؤنڈ مشین دیگر ادویات قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد نے عطائیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران چھاپہ مار کر زچہ بچہ ہسپتال پھلروان کو سیل کردیا اورالٹراساؤنڈ مشین اور ادویات قبضہ میں لے لیں۔ڈاکٹر ریاض نے بتایا کہ عطائی نصرت جاوید ڈاکٹر بن کر زچہ بچہ سنٹر چلا رہی تھی۔ چھاپہ میں ان کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر محمد جنید، تحصیل ہیلتھ آفیسر افتخار احمد اور تحصیل انسپکٹر راجہ خالد محمود بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :